18 جون ، 2015
لزبن........پرتگالی حکومت نے آبادی میں کمی کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے والدین کو انوکھی پیشکش کی ہے۔ جی ہاں پرتگال کے ایک قصبے میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکام نے بچے کی پیدائش پر والدین کو 5000یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں آبادی میں اضافے کی شرح یورپی یونین میں شامل ممالک میں سب سے کم ہے، جس نے پْرتگال حکومت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے پرتگالی قصبے الکوٹِی کی انتظامیہ نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت بچے کی پیدائش پر والدین کو5000 یورو دیئے جارہے ہیں، تاکہ والدین اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں کمی کا یہ رجحان جاری رہا تو2060 تک اس کی آبادی5.10 ملین سے کم ہوکر6.8 ملین رہ جائے گی۔