پاکستان
19 جون ، 2015

رمضان المبارک کا آغاز، پہلے روزے پر سیاسی افطار

رمضان المبارک کا آغاز، پہلے روزے پر سیاسی افطار

اسلام آباد.......رمضان المبارک کا آج آغاز ہوا اور پہلے ہی روزے پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے اتحادیوں کو افطار ڈنر پر بلالیا، دعوت میں ایم کیو ایم، اے این پی، ق لیگ اور جے یو آئی کے رہنما شریک ہوئے، افطار ڈنر کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال اور کراچی کے حالات پر مشاورت کی جارہی ہے۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، افراسیاب خٹک، میاں افتخار حسین اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ بعد میں میڈیا کو بریفنگ میں شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس میں آصف زرداری کے بیان پر بات ہوئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمر جرنیلوں کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،آصف زرداری کا اشارہ سابق آمروں کی طرف تھا،اس اجلاس میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کا مفاہمانہ رویہ جاری رہے گا، صرف پیپلزپارٹی ہی سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے اور چلتی رہے گی۔

مزید خبریں :