پاکستان
19 جون ، 2015

افغان سرحد سے گرفتار 2 ملزم کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل

افغان سرحد سے گرفتار 2 ملزم کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل

اسلام آباد.......افغان سرحد سے گرفتار عمران فاروق قتل کیس کے دونوں ملزموں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملزموں کی سیاسی وابستگی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تفتیش شروع کی جاسکتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چمن سرحدی علاقے سے گرفتار دو افراد کو کوئٹہ سےاسلام آباد منتقل کردیاگیا ہے، ایف سی نے انہیں پاک افغان سرحدی علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق آئی جی ایف سی نےرات گئے وزیر داخلہ کو فون کیا اور گرفتار ملزموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق کسی سیاسی گروپ یا پارٹی سے ہے۔گرفتار افراد کے بارے میں وہی شواہد اور ثبوت ریکارڈ پر ہیں جو برطانوی پولیس نے حکومت کو مہیا کیے تھے۔ قانون کے تمام تقاضے پورے کر کے ہی تفتیش کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :