19 جون ، 2015
کراچی.......جیو ٹی وی نیٹ ورک کی رمضان ٹرانسمیشن پہلے روزے سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ افطار عامر کے ساتھ آج سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کے نام رہی۔ مستحقین کی امداد،علما سے سوال و جواب کا سلسلہ، اور انعامات کی برسات بھی جاری رہی۔ماہ صیام کی رونقوں اور پر نور ساعتوں میں ایک بار پھر ہر دل عزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی منفرد میزبانی سے رمضان ٹرانسمیشن میں چار چاند لگائے۔ پہلی افطار ی کی سانحہ پشاور کے ننھے شہیدوں کے نام، جہاں عامر کے مہمان سیگمنٹ میں شہیدوں کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ افطار عامر کے ساتھ میں محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی جانب سے جہاں ایک لڑکی کا جہیز دیا گیا وہیں دل کے مرض میں مبتلا 5سالہ احمد رضا کی امداد بھی کی گئی۔ شرکاء نے جیو کی رمضان ٹرانسمیشن کی پذیرائی دل کھول کر کی، کہا، ہر بار کی طرح اس بار بھی ڈاکٹر عامر لیاقت سب پر بازی لے گئے۔ عالم آئن لائن میں شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی علمائےکرام نے دیئے۔ روزہ کشائی سیگمنٹ نے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی محظوظ کیا، تقریری مقابلے میں نوجوان شرکاء کا جوش دیکھنے والا تھا جبکہ باورچی خانہ سیگمنڈ میں مزے مزے کے کھانے بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ افطار کے بعد آغاز ہوا سب سے بڑے گیم شو انعام گھر کا جہا ں قیمتی اور بے تحاشا انعامات، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی لوگوں نے جیتی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبا نی میں جیو کی رمضان ٹرانسمیشن پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی علیحدہ شناخت رکھتی ہے۔