پاکستان
19 جون ، 2015

لاہور میں لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر کارروائی کا فیصلہ

لاہور میں لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر کارروائی کا فیصلہ

لاہور......لاہور پولیس نے نیشنل سیکورٹی ایکشن پلان کے تحت رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور نفرت انگیز تقریریں کرنے والوں کے خلاف اقدامات تیزکرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہورمیں سی سی پی او کیپٹن امین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔ سی سی پی او کا کہناتھاکہ مساجد کے اسپیکرز پر صرف عربی خطبہ،اذان، افطار اورسحر کے اعلان کی اجازت ہے،اس کے سوا لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں، ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی اور اور شر انگیز تقریریں کرنے والوں کے خلاف پر فوری ایکشن لیا جائے۔سی سی پی او نےڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہناتھاکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں منتظمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 720 مقدمات درج کرکے 907 ملزم گرفتار کئےگئے جبکہ نفرت انگیز تقریر وں کے الزام میں 3 مقدمات درج کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :