19 جون ، 2015
پشاور........وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ریٹرننگ آفیسرزنےاپنےخلاف خود ایف آئی آردرج کی ہے جوان کےگلےمیں پڑگئی ہے،الیکشن میں اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنےاورحکومت کوبدنام کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں پولیس کی کارکردگی پراٹھائے گئے سوال کےجواب میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاکہناتھا کہ ایک سپاہی ہزاروں ووٹرزکوقابونہیں رکھ سکتا فوج کوبلایاتھا لیکن آخری وقت پر پتا چلاکہ فوج نہیں آرہی۔ ان کا کہناتھا کہ صوبہ بھرسےبلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اوربدنظمی کی تفصیلات سامنےآرہی ہیں اورضلعی ریٹرننگ افسران اپنی رپورٹس میں عملےکےتربیت یافتہ نہ ہونے،تاخیرکرنےاورسامان نہ لانے سمیت دوسری بےضابطگیوں کاخوداعتراف کررہے ہیں اورخود اپنےخلاف ایف آئی آردرج کررہے ہیں جوان کےگلےپڑےگی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت کوبدنام کرنے اوراپنی ذمہ داری پوری نہ کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔