پاکستان
19 جون ، 2015

راولا کوٹ جانیوالی وین نالے میں جا گری،7 افراد جاں بحق

راولا کوٹ جانیوالی وین نالے میں جا گری،7 افراد جاں بحق

راولپنڈی....... راولپنڈی سے راولا کوٹ آنے والی مسافر وین مظفر آباد کے قریب گوئی نالہ میں جاگری۔حادثے میں 7افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی سے راولا کوٹ آنے والی مسافر وین گوئی نالہ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جاگری،جس کے نتیجے میں 7افراد موقع پر ہی جاں بحق اورتین خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا،جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیاگیا ہے،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :