19 جون ، 2015
لاہور..........پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آج پروٹوکول کے بغیر سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ گرین ٹاؤن کے سستے رمضان بازار پہنچے اور خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی۔لوگوں نے سستے رمضان بازار میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ان کی ذمے داری ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضا ن بازاروں کا بہتر معیاربرقرار رہنے کے لئے وہ بازاروں کے دورے کرتے رہیں۔