پاکستان
19 جون ، 2015

ایگزیکٹ اسکینڈل، 5 ملزموں کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی

ایگزیکٹ اسکینڈل، 5 ملزموں کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی

کراچی......ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کے 5 ملزمان کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں ایگزیٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ سمیت پانچ ملزمان کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے سیشن جج جنوبی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔کیس کے تفتیشی افسر سعید میمن نے محکمہ داخلہ سندھ کا خط عدالت میں پیش کیا۔ خط میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں بھی مقدمہ درج ہے جس میں ملزمان کو پیش کرنا ضرروی ہے۔ملزمان میں شعیب شیخ،وقاص عتیق،ذیشان انور،ذیشان احمد اور محمد صابرشامل ہیں۔تاہم عدالتی وقت میں کمی اور دستاویزات مکمل نا ہونے پر معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس صادق حسین بھٹی کی سربراہی میں دورکنی پنچ نے شعیب شیخ سمیت 5ملزمان کی ممکنہ اسلام آباد منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی اسلام آباد ممکنہ منتقلی کی درخواست پر درخواست گزار کو ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالت درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ دے۔

مزید خبریں :