پاکستان
19 جون ، 2015

زرداری کی افطاری میںشجاعت، فاروق ستار، افراسیاب اور دیگر کی شرکت

زرداری کی افطاری میںشجاعت، فاروق ستار، افراسیاب اور دیگر کی شرکت

اسلام آباد ........آصف زرداری کے افطار ڈنر میں کون کون آیا، کھانے میں کیا تھا، اور پھر ڈنر کے بعد کیا ہوا؟ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی اتحادی اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطار ڈنر دیا جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،، اے ین پی کے افراسیاب خٹک اور میاں افتخار حسین، جبکہ ایم کیو ایم کے فاروق ستار، سینیٹر بیرسٹر سیف، سینیٹر میاں عتیق اور خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی نے شرکت سے معذرت کر لی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انہیں تو دعوت ہی نہیں دی گئی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق حکومت اور اس کی اتحادی سیاسی جماعتوں کو اس افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی تاہم مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہو سکتی ہے آصف زرداری کی جانب سے دیے گئے۔ اس افطار ڈنر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ افطار ی پر مہمانوں کی تواضع لیموں پانی، دودھ سوڈا، کھجور، چکن پکوڑا، چکن سموسہ، فش پکوڑا، دہی بھلے، چنا چاٹ، مٹن چانپ اور سندھی بریانی سے کی گئی۔ افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا زرداری ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہو گئے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ کراچی کے معاملات قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھانے پر مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں :