20 جون ، 2015
کراچی......پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ کے ایک ہزار رنز مکمل کرلئے لیکن وہ گال ٹیسٹ میچ میں نروس نائِنٹیزکا شکار ہوگئے۔نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے گال ٹیسٹ میں ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کا انداز اپنایا اور گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالا، انہوں نے 86گیندوں پر 96رنز بنائے اور ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے،وہ پاکستان کے ساتویں وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے ہزار رنزبنائے،انہوں نے یہ اعزاز صرف 16ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں حاصل کیا، لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپرہیں،جس میں تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین ہزار رنز بنانے والے سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں جنہوں نے 23اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا میں سرفراز احمد کا بیٹنگ ریکارڈ مثالی رہا ہے اس کے باوجود انہیں چانسز کم کم ملے، اس سیریز سے پہلے سری لنکا میں انہوں نے دو ٹیسٹ کھیلے اور چار اننگز میں 3ففٹیز اور ایک سنچری بنائی