20 جون ، 2015
کراچی........رمضان المبارک میں سحری کھائیں یا کریں افطار، لیکن جو بھی کھائیں احتیاط کے ساتھ ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار کا دستر خوان سجاتے ہوئے اس چیز کا خیال رکھا جائے کہ متوازن خوراک کا مقصد حاصل ہوسکے ۔ تلی ہوئی اشیا کے مقابلے میں مشروبات اور رس دار پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے تاکہ گرمی کے موسم میں روزے داروں کو فرحت اور تازگی کااحساس ہو ۔