صحت و سائنس
24 جون ، 2015

گرمی کی شدت سے بچائو کیلئے طبی ماہرین کی ہدایات

گرمی کی شدت سے بچائو کیلئے طبی ماہرین کی ہدایات

کراچی .....ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں بخار ، پسینہ زیادہ آنا ،سستی ،سر میں درد شامل ہیں۔ گرم مو سم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلاجائے۔کراچی میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق قوت مدافعت میں کمی کے باعث لوگوں کو با آسانی لو لگ جاتی ہے،جس کی علامات میں بخا ر ، پسینہ کو زیادہ آنا ،سستی ،سر میں درد،دل کی ڈھرکن تیز ہونا شامل ہیں ۔ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلاجائے ۔ سحر وافطار میں پانی کا استعمال زیادہ کریں ،پانی سے بار بار منہ کو دھویا جائے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں ہاتھ والے پنکھے استعمال کریں،کھانے میں چائے ، کافی اور سوڈے کا استعمال نہ کیاجائے۔

مزید خبریں :