دلچسپ و عجیب
25 جون ، 2015

خواتین کا درد، امریکی شخص نے پورا دن ہائی ہیل پہن کر گزارا

خواتین کا درد، امریکی شخص نے پورا دن ہائی ہیل پہن کر گزارا

لا س اینجلس.......خواتین کے درد کو محسوس کر نے کیلئے امریکی شخص نے پورا دن ہائی ہیل پہن کر گزار دیا۔ہائی ہیل پہننا ہر عورت کے بس کی بات نہیں کچھ خواتین تو فیشن کے شوق میں یہ تکلیف بر داشت کرہی لیتی ہے لیکن اکثر ہائی ہیل پہننے سے اجتنا ب ہی کر تی ہیں کیونکہ انھیں پہن کر کئی گھنٹے چلنا اورپھر جسمانی توازن بر قرار رکھ کر چلنا پھر نامشکل ہو تا ہے۔امریکی شہر لا س اینجلس میں ایک شخص نے خواتین کی اس تکلیف کا خود تجربہ کر نے کیلئے کالے رنگ کی دلکش ہائی ہیل پہنی اور پورا دن اسے پہن کر گزارا۔صبح اپنے آفس جاتے وقت اس شخص نے ہیل پہننی اور راستے بھر تکلیف سے کراہتا ہی رہا۔ہیل پہنا یہ شخص پورے دن دفتر،سڑک ،ریسٹورنٹ،شاپنگ سینٹر اور محلے میں لو گوں خصوصاً خواتین ہی کی تو جہ کا مر کز رہا اور اکثر خواتین تو اس کی ہیلز کی تعریف بھی کر تی نظر آئیں۔ بارہ گھنٹے مسلسل ہائی ہیل پہننے کے بعد اس شخص نے شکست تسلیم کرلی اور انھیں پہن کر چلنے کو تکلیف دہ تجربے سے ہمکنا ر کر تے ہوئے ان خواتین کو بھی داد دی جو ہائی ہیل پہن کر پورا دن گزار دیتی ہیں لیکن کو ئی شکایت نہیں کر تی۔

مزید خبریں :