پاکستان
26 جون ، 2015

کراچی: گرمی سے ہلاکتیں اور لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے کمیشن بنادیا

کراچی: گرمی سے ہلاکتیں اور لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے کمیشن بنادیا

کراچی .......وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پرکمیشن بنادیا ہے ۔وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک متاثرین کی عیادت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعظم نے گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں اور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم بھی تحقیقات کیلئے آئے ہیں کہ اتنی شہادتیں کیسے ہوگئیں،اس معاملے پر وزیراعظم کو مکمل رپورٹ پیش کرینگے۔عبدالقادر بلوچ کا کہناتھا کہ اتنی بڑی غفلت سےوفاقی وزرا اوروزیرآعظم نےمنہ نہیں موڑا،تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو آگاہ کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھےاورسائرہ افضل کو تحقیقات کیلئے کراچی بھیجا ہے،کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :