26 جون ، 2015
کراچی .......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کو 3 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دوسری طرف سابق یونٹ انچارج ملزم شکیل عرف بابا کو 90 روز کیلئے رینجرز جبکہ ملزم حسن اختر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عبید کے ٹو کو 3جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم پر پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم عبید کے ٹو کو 11مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ادھر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار سابق یونٹ انچارج ملزم شکیل عرف بابا کو90 روز کیلئے رینجرزکے حوالے کردیا۔ملزم شکیل عرف بابا پر 64 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری سمیت سنگین الزامات ہیں۔عدالت نے ایم کیو ایم کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے رکن ملزم حسن اختر کو بھی دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ملزم حسن اختر پولیس اہلکار عاطف کمال کے قتل کے الزام میں پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہے۔