26 جون ، 2015
گوجرانوالہ ......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ کی تحقیقات کیے بغیر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ۔راولپنڈی سے بذریعہ ریل کار لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار’کے الیکٹرک‘ ہے جبکہ رمضان المبارک میں بجلی کا استعمال بڑھنےکی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہ ہے ان کے بارے میں اپنے خاندان سمیت ملک سے بھاگنے کی خبریں صرف افواہیں ہیں ۔ اس موقع پرانھوں نے اعلان کیا کہ ریلوے کے کرایوں میں جلد مزید کمی کی جائیگی۔