27 جون ، 2015
سڈنی..........تیز رفتاری کبھی کبھار بڑے حادثوں کا سبب بھی بن جاتی ہے، تاہم یہ تو خوش قسمتی تھی کہ آسٹریلیا میں ہونے والے حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے۔ جی ہاں آسٹریلیا میں 88سالہ معمر خاتون کی تیز رفتار گاڑی انتہائی بری طرح بے قابو ہو کر شاپنگ سینٹر کی دیواریں اور شیشے توڑتی ہوئی اندر داخل ہوگئی۔ معمر خاتون نے اسٹور کے آگے پہنچتے ہی بے دھیانی میں بریکس کے بجائے اسپیڈ پر پاؤں رکھ دیا، جس سے گاڑی اسٹور کے اندر جا گھسی۔ بیشک اس حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، لیکن شاپنگ سینٹر کا اچھا خاصا کباڑا ہو گیا، جس کا نہ صرف کا حلیہ بگڑ گیا، بلکہ کئی اشیاء بھی خراب ہوگئیں۔