27 جون ، 2015
کراچی.......کراچی میں رینجرز نے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعاطف احمد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب واقع ایک گھر پرآج صبح چھاپا مارا گیا۔ کارروائی میں کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔رینجرزذرائع کے مطابق کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو ترقیاتی منصوبوں میں رقم کی خورد برد کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ عاطف احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔