پاکستان
27 جون ، 2015

طارق میرکےالزامات نہایت سنجیدہ ہیں، تجزیہ کاروں کی رائے

طارق میرکےالزامات نہایت سنجیدہ ہیں، تجزیہ کاروں کی رائے

کراچی.........طارق میر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ طارق میر نے جو الزامات لگائے ہیں وہ بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ اگر الزامات درست ہیں تو متحدہ سے زیادہ پریشان کن صورتحال بھارت کے لیے ہوگی۔ بھارت کو بہت سے سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو دھچکا پہنچے گا۔ متحدہ کے رہنما طارق میر کے مبینہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے کہاکہ اس بیان کی صداقت پر بہت سے سوالات اٹھیں گے ، ابھی تک بیان کی حیثيت اسٹیبلش نہیں ہوپائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت نے برطانیہ سے جو سوالات پوچھے ہیں ان کا کیا جواب آتا ہے ۔سینیر تجزيہ کار مظہر عباس کا کہنا تھاکہ طارق میر کا بیان اہمیت کا حامل ہے ، اگر یہ بیان منی لانڈرنگ کیس کا حصہ بنایا گیا تو اس میں ایم کیو ایم کے ساتھ بھارت کے لیے بھی مسئلے کھڑے ہوجائيں گے۔

مزید خبریں :