27 جون ، 2015
کراچی........محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خوش گوار اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ہوا میں نمی کا نتاسب 56 فیصد رکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہلکی ہواوں سے آج موسم خوش گواررہے گا۔شہر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔