27 جون ، 2015
کراچی.......کراچی میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1094 تک جا پہنچی ہے ۔گزشتہ رات سے اب تک35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ کراچی میں گرمی کم ہوکر بھی کم نہیں ہوئی، اس کی دہکتی ہوئی شدت اب بھی زندگیوں کو پگھلانے اور خاک میں ملانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے-گزشتہ رات سے اب تک35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق مزید نو ہلاکتوں کے بعد اب تک انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 338 ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں مزید 9 افراد کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 222،سول اسپتال میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد مردہ حالت میں لائے گئے افراد کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق ایک فرد کے انتقال کے بعد مرنے والوں کی تعدا د 73،انڈس اسپتال میں 41کورنگی اسپتال میں 14 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیا قت آباد میں 6افراد ،اوجھا اسپتال میں 19 ،قطر اسپتال میں 32 پٹیل اسپتال میں 30 اورضیاالدین اسپتال کے تینوں کیمپس میں 6دنوں میں 60افرادہلاک ہوئے ہیں۔