27 جون ، 2015
کراچی........سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا اور چیئرمین نیپرا نے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق تحقیقات کیلیے کے الیکٹرک کا دورہ کیا ۔ ترجمان وزرات پانی وبجلی کے مطابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا اور چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی پر مشتمل دو رکنی وفد کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کی فراہمی میں مسلسل تعطل اور لوڈ شیڈنگ کی تحقیقات کرے گا۔