27 جون ، 2015
فیصل آباد.......وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گرمی سے اموات قومی نقصان ہے،سندھ حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام کا بیڑہ غرق پیپلزپارٹی والوں نے کیا ہے ،گرمی سے اموات پر قومی اسمبلی میں بحث ہوگی تو وجوہات کا پتا لگ جائے گا۔بی بی سی کی ایم کیو ایم کےحوالے سے رپورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی ایم کیوایم سے متعلق رپورٹ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے،اوراس صورت حال پر ایم کیوایم سےمتعلق بی بی سی رپورٹ پر وزیرداخلہ تفصیلی پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔اللہ کے فضل و کرم سے کراچی میں امن قائم کیا ہے،ٹارگٹ کلرز اور انکے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، بجلی کے خراب نظام پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے نظام کا بیڑہ غرق تو پیپلزپارٹی والوں نے کیا ہے،سندھ حکومت کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا،سندھ میں گرمی سے اموات قومی نقصان ہے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا زیادہ لائن لاسز والوں کی لوڈشیڈنگ بھی کم کی ہے۔