پاکستان
27 جون ، 2015

بدین ،گاؤں حاجی فقیرمحمد سومرو میں بااثر وڈیرے کا اسکول پرقبضہ

بدین ،گاؤں حاجی فقیرمحمد سومرو میں بااثر وڈیرے کا اسکول پرقبضہ

بدین ......بدین کے نواحی گاؤں حاجی فقیرمحمد سومرو میں بااثر وڈیرے نے اسکول کی عمارت پر قبضہ کر کے اسے اپنی اوطاق بنا لیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گاوں میں اسکول ایک سماجی تنظیم نےسولہ لاکھ روپےکی لاگت سےتعمیرکیاتھا۔دو کمروں پر مشتمل پرائمری اسکول کی یہ عمارت اوراسکول کا تمام فرنیچر بااثر وڈیرے نےقبضے میں لے لیا ہے۔ وڈیرے نےاسکول کی عمارت اور اسکول کے بورڈ کو رنگ و روغن کرکے اپنی اوطاق میں تبدیل کرلیا ہے۔اسکول میں سو طالبات سمیت دو سوسےزائد طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ اسکول گرمیوں کی تعطیلات کے باعث بند ہے،تاہم وڈیرے کے قبضے سے یہاں زیرتعلیم بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔

مزید خبریں :