30 جون ، 2015
نیوجرسی..........امریکی اسکول میں حجاب پہننے والی لڑکی کو اسکول کی بہترین خوش لباس طالبہ کا اعزاز مل گیا۔ مغربی ممالک میں مسلمان خواتین کے حجاب پر کتنی ہی مخالفت اور تنقید کی جائے لیکن یہی حجاب ہی مسلمان لڑکی یا خاتون کی عزت و توقیر کا سبب بنتا ہےاور اس کی مثال امریکی ریاست نیوجرسی کے کلفٹن ہائی اسکول میں نظر آئی جب تمام تر اسٹائلش اور ماڈرن لباس میں ملبوس طالبات میں سے حجاب پہننے والی فلسطین کی ابرار شاہین کو بہترین خوش لباس طالبہ منتخب کرلیا گیا۔ ابرار شاہین کو اسکول کے 3ہزار 3 سو طلبا کے مقابلے میں یہ اعزاز ملا ہے۔