01 جولائی ، 2015
کراچی.....تین روز قبل جیو نیوز نے ریسکیو 1122 کا بھانڈا پھوڑ ا تھا کہ یہ سروس اور ادارہ کراچی میں غیر فعال ہے جس کے بعد بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ جاگ گئی ہے۔جیو نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے ریسکیو 1122 کو فعال کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سروس غیر فعال تھی اور اس با ت کا انکشاف کے ایم سی کی پریس ریلیز سے بھی بالکل واضح ہے کہ حکام نے اپنی نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اب ریسکیو 1122 کو 30 لائنز کی ہیلپ لائن بنایا جائے گا۔ دو روز قبل جیو نیوز نے خبر نشر کی تھی کہ 5 ٹیلیفون کی ہیلپ لائن پر ایک آپریٹر ہے جو 2 کروڑ سے زائد والی آبادی کے شہر کے لئے ناکافی ہے۔