02 جولائی ، 2015
گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ کے قریب موضع چھنانواں میں پل ٹوٹنے سے مال بردار ٹرین کی چار بوگیاں نہر میں گر گئیں،جس کے باعث وزیر آباد فیصل آباد ٹریک بندہوگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے موضع چھنانواں کےقریب ریلوےٹریک کا پل ٹوٹ گیا ،بوگیاں نہر میں گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد وزیرآباد سیکشن کے درمیان پیش آیا ،مال بردار ٹرین فیصل آباد سے وزیرآباد آرہی تھی۔