پاکستان
02 جولائی ، 2015

ٹریفک وارڈن پرمبینہ تشدد،عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظور

 ٹریفک وارڈن پرمبینہ تشدد،عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظور

لاہور.....لاہور کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظورکرلی۔ عمران خان کےبھانجوں عبداللہ اوراعظم پر ٹریفک وارڈن پرمبینہ تشدد کا الزام ہے۔عدالت نے عبداللہ اور اعظم کو 50،50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور دونوں کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن نےمال روڈ پرسگنل کی خلاف ورزی پرعمران خان کےبھانجوںکوروکا،کاغذات طلب کرنےپرعبداللہ اوراعظم وارڈن سےالجھ پڑےاور اُسے مبینہ تشدد کانشانہ بنایا۔ مقدے میں کارسرکارمیں مداخلت اورجان سےمارنےکی دھمکیاں دینےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :