پاکستان
02 جولائی ، 2015

عارف علوی نے نجم سیٹھی سے 35پنکچر کے الزام پر معذرت کرلی

عارف علوی نے نجم سیٹھی سے 35پنکچر کے الزام پر معذرت کرلی

کراچی......پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کے الزام پر معذرت کر لی ہے۔عارف علو ی نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالےسے کئی افواہیں تھیں جن پر یقین کر بیٹھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ نجم سیٹھی پر انتخابات میں 35پنکچر لگانے کا الزام ایک سیاسی بات تھی،انہوں نے کہا کہ یہ الزام اصل بات نہیں تھی، اصل بات تھی الیکشن میں دھاندلی کی اور ہم اس پر قائم ہیں۔۔عمران خان نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ’’کپیٹل ٹاک‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مزید خبریں :