پاکستان
02 جولائی ، 2015

حضرت سچل سرمست کا 194 واں عرس،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

حضرت سچل سرمست کا 194 واں عرس،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

خیرپور......صوفی شاعر سچل سرمست کے عرس کی 3روزہ تقریبات خیرپور میں شروع ہوگئی ہیں، پہلے روز وزیراعلیٰ سندھ نے بھی شرکت کی۔ خیر پور کے علاقے درازہ شریف میں صوفی شاعر سچل سرمست کے عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔ عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،عقیدت مند مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں، صوفیانہ کلام بھی پیش کیا جارہا ہے۔ عرس میں ادبی کانفرنس،محفل مشاعرہ،سگھڑ کانفرنس،محفل موسیقی،ملاکھڑا اور دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ سچل سرمست کے سالانہ عرس کے پہلے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی۔ وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر مزارکے آس پاس سڑک کی استرکاری،رنگ وروغن کاکام کیاگیا، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :