پاکستان
03 جولائی ، 2015

ایف سی کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی ، 16 اسمگلر گرفتار

ایف سی کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی ، 16 اسمگلر گرفتار

کوئٹہ .....ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلاباغ میں کارروائی کرکے 16اسمگلر گرفتار کرلئے ہیںجبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب سے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسند بھی پکڑے گئے ہیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلاباغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنیوالی پسنجر ٹرین سے 16اسمگلر گرفتار کرلئے ہیں۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اسمگلروں نے ڈرائیور اور عملے کو یرغمال بناکرٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کردی،جس پر ایف سی اور ریلوے پولیس مشترکہ کارروائی کی اور ٹرین کو شیلاباغ ریلوےاسٹیشن پر روک لیا ،اس دوران اسمگلروں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیاگیا۔ایف سی نے کارروائی کے دوران ریلوے عملہ اور مسافربازیاب،بھاری تعداد میں اسمگل شدہ اشیاء بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :