14 مئی ، 2012
سیول…این جی ٹی…جنو بی کوریا میں اولمپک اسٹیڈیم کے سامنے دنیا کا سب سے بڑا لیگو ٹاور تعمیر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔اس ٹاور کو کھلونے بنانے والی مشہور کمپنی لیگو کی 80ویں سالگرہ کی خوشی میں 5 لاکھ لیگو بلاکس سے بنایا گیا ہے جس کی تعمیر میں 4ہزار بچوں نے حصہ لیا ۔105فٹ اونچے اس ٹاور کو پانچ دن کی طویل محنت کے بعد حتمی شکل دی گئی جوکہ اپنی انفرادیت کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مر کز بھی بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے لیگو ٹاور کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جوکہ104فٹ اونچا تھا۔