دلچسپ و عجیب
09 جولائی ، 2015

نوفٹ بڑا کتابی ٹاور بنا نے کا عالمی ریکارڈ

 نوفٹ بڑا کتابی ٹاور بنا نے کا عالمی ریکارڈ

کراچی........ہزاروں کتابوں کی مدد سے نوفٹ بڑا کتابی ٹاور بنا نے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔یو رپی ملک Luxembourg میں ایک نجی بُک اسٹور نے ہزاروں کتابوں کی مدد سے نو فٹ بڑا کتابی ٹاور بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔اس کتابی ٹاور کو بنانے کیلئے سخت جلد والی 63 ہزار3 سو77 کتا بوں کا استعمال کیا گیا ہے جنھیں بُک اسٹور کی انتظامیہ نے آٹھ ہفتوں کے طو یل ترین وقت میں ایک دوسرے کے اوپر ترتیب وار رکھ کر حتمی شکل دی ۔اس کتابی ٹاور کو ورلڈ ریکارڈ بکس میں دنیا کے سب سے بڑے بک تاور کی ھیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :