14 مئی ، 2012
فورٹ لوڈرڈیل…این جی ٹی…سانحہ9/11کے بعد سے امریکا میں ممکنہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خوف تیزی سے فروغ پارہا ہے اور وہاں حفاظتی اقدامات کو روز بروز سخت سے سخت تر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال امریکی شہر فورٹ لوڈرڈیل کے ائیر پورٹ پر دیکھنے کو ملی جہاں ایک امریکی جوڑے کی18ماہ کی بیٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ہونے کے باعث اسے فلائٹ سے اُتار دیا گیا۔18ماہ کی Riyannaکا نام نو فلائی لسٹ پر موجود ہونے کے باعث اس بچی کو ناصرف والدین کے ہمراہ جہاز سے اُتر جانے پر مجبور کیا گیا بلکہ ٹرانسپورٹ سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے ان افراد سے کافی دیر پوچھ گچھ بھی کی۔کئی گھنٹوں تک تکلیف دہ مرحلے سے گزارنے کے بعد فلائٹ انتظامیہ اور ائیرپورٹ سیکورٹی انتظامیہ دونوں نے ہی اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک دوسرے پر الزام دھرنے کی کوششیں شروع کردیں لیکن کسی نے بھی بچی یا اسکے والدین سے معافی یا پھر انہیں کسی قسم کی وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھا۔