31 جولائی ، 2015
نیویارک.........ماہرین نے چکوترے کے جوس کو امراضِ قلب سے بچاؤ کے لیے مفید قرار دے دیا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق چکوترے کا جوس امراض قلب سے بچاؤ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق گریپ فروٹ کے جوس کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے پر خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے اور وزن کم کرنے کے ساتھ امراضِ قلب سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں مزید واضح کیا گیا کہ اس پھل میں قدرتی طور پر صحت بخش کیمیکل فلیو نوئڈز شامل ہے جس کی بدولت نہ صرف شریانوں کی سختی میں کمی واقع ہوتی ہے، بلکہ درمیانی عمر کے افراد اس کی بدولت دل کے کئی امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔