16 مئی ، 2012
صنعا… یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباری اور خونریز جھڑپوں میں القاعدہ کے 23 جنگجوں سمیت 35افراد ہلاک ہوگئے۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ملک کے جنوبی صوبہ ربیان کے علاقے جبالیاں میں یمنی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ فوج نے جار شہر میں پیش قدمی کی ہے جس پر القاعدہ جنگجوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ جھڑپوں میں اب تک آٹھ جنگجو اور ایک یمنی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں یمنی جنگی طیاروں نے جار شہر میں بمباری کرکے8 شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایک اور حملے میں شدت پسندوں کی دو مشتبہ گاڑیوں پر حملہ کر کے ان میں سوار 8 افراد کو ہلاک کر دیا۔ ادھر قبائلی ذرائع کے مطابق جنوبی قصبے لادر کے نزدیک جھڑپوں میں آٹھ شدت پسند اور دو قبائلی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔