دنیا
16 مئی ، 2012

عراق میں اب بھی خفیہ جیلیں موجود ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

نیویارک… انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ عراق میں اب بھی خفیہ جیل اورعقوبت خانے موجودہیں۔بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکومت نے خفیہ جیلوں کوبندکرنے کاحکم دیاتھاجس پرعمل نہیں کیا گیا۔ یہ عقوبت خانے مبینہ طور پروزیر اعظم نوری المالکی کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔سیکورٹی اہلکار بغدادمیں گھرگھر تلاشی کے دوران بعث پارٹی کے اہلکاروں کو ڈھونڈ کرٹارچر سیلوں میں منتقل کرتے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ نے عراقی حکومت سے معاملے کی غیر جانبدارنہ تحقیق کیلئے آزادکمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :