03 اگست ، 2015
کیلفورنیا.....این این آئی.....امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں 18مقامات پر لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے، آگ کی زد میں آکر 1فائر فائٹر بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ کیلفورنیا کے جنگلات میں 8000فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور حکام کے مطابق خشک موسم کی وجہ سے آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔