صحت و سائنس
03 اگست ، 2015

کلورین کی کمی والے علاقوں میں ضرورت پوری کردی ،واٹر بورڈ

کلورین کی کمی والے علاقوں میں ضرورت پوری کردی ،واٹر بورڈ

کراچی.......کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ کی انسداد نیگلریا کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مئی سے 28جون تک مختلف علاقوں سے 2194نمونے حاصل کئے، 4ہزار نمونے حاصل کرنے کی خبر درست نہیں۔ ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حاصل کردہ 2194نمونوں میں سے 1459نمونوں میں کلورین موجود تھی، البتہ 162نمونوں میں کلورین کم پائی گئی، ان علاقوں میں فوری طور پر پائپو سوڈیم کلورائٹ سے کمی پوری کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق واٹر بورڈ ماہانہ ایک کروڑ 30لاکھ روپے کلورین کی فراہمی پر خرچ کر رہا ہے۔

مزید خبریں :