صحت و سائنس
16 مئی ، 2012

بچوں کو 6 برس سے پہلے اسکول بھیجنا نقصان دہ ہے، برطانوی ماہرین

بچوں کو 6 برس سے پہلے اسکول بھیجنا نقصان دہ ہے، برطانوی ماہرین

لندن … برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہونہار بچوں کو 6 برس سے پہلے اسکول نہیں بھیجنا چاہئے۔ جو لوگ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی بقراط بنانا چاہتے ہیں ان کیلئے ایک خبر ہے برطانیہ سے،جہاں یونی ورسٹی نے تحقیق کرکے بتایا ہے کہ بہت چھوٹی عمر کے بچوں کو اسکول بھیجنا فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قابل اور انٹیلی جنٹ بچوں کو جلد اسکول بھیجنے کا رجحان درست نہیں۔ برطانوی روہیمپٹن یونی ورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کو جلد اسکول بھیجنے سے ان کی نشونما اور صلاحیتوں پر منفی اثر پڑسکتا ہے، 6 برس سے کم عمر میں جلدی اسکول بھیجے جانے والے بچوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں عام طور پر بچوں کو 4 برس کی عمر سے اسکول میں داخل کروادیا جاتا ہے جو درست نہیں ۔

مزید خبریں :