05 اگست ، 2015
نیویارک ...... درختوں پر چڑھیں اور وزن گھٹائیں،ماہرین نے وزن میں کمی کا انوکھا حل پیش کر دیا۔ لوگ وزن میں کمی کیلئے مہنگی ترین دواؤں کے ساتھ ساتھ کتنے ہی نسخے آزماتے ہیں، لیکن ماہرین نے تو اس کا ایک انوکھا ہی حل پیش کر دیا ہے۔جی ہاں امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشا ف کیا ہے درختوں پر چڑھنے سے یاداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین نے امریکی یونیورسٹی نے 18 سے 59 ایسے افراد کی معمول کی یادداشت کا جائزہ لیا، جنہیں 2 گھنٹے تک درختوں پر چڑھنے، ننگے پیر دوڑ اور کاوٹیں عبور کرنے سمیت مختلف سرگرمیاں کرائی گئی ۔ اسٹڈی کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد درخت پر چڑھے اور رکاوٹیں عبور کیں صرف انہوں نے ہی یادداشت اور دماغی صلاحیت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی دماغی قوت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ننگے پیر چلیں، درختوں پر چڑھیں اور رکاوٹیں عبور کریں۔