دلچسپ و عجیب
27 جنوری ، 2012

نیدر لینڈ:ہاتھی آنکھ میں لینس لگنے کے بعد دیکھنے کے قابل

 نیدر لینڈ:ہاتھی آنکھ میں لینس لگنے کے بعد دیکھنے کے قابل

ایمسٹر ڈیم…این جی ٹی…سائنس کی جدید ایجادات صرف انسان ہی کیلئے فائدے مند نہیں بلکہ اب جا نور بھی ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ نیدر لینڈ کے شہرایمسٹر ڈیم میں ایک ہاتھی اپنی بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ہو نے کے باعث عارضی طور پر دیکھنے سے محروم ہو گیا تھا جسے کونٹیکٹ لینس لگا کر دوبارہ دیکھنے کے قابل بنادیا گیا ہے ۔ 44 سالہ یہ ہاتھی معمول کے مطابق چڑیا گھر میں اپنے ساتھی ہاتھیوں کے ساتھ کھیل رہاتھاکہ اسی دوران ان میں لڑائی ہو گئی اوردرخت کی ایک ٹہنی اس کی بائیں آنکھ میں اس شدت سے لگی کہ نا صرف آنکھ زخمی ہو گئی بلکہ وہ اس زخم کے باعث دیکھنے سے بھی محروم ہو گیا۔ چڑیا گھر میں جانوروں کی ڈاکٹروں نے ایک طویل آپریشن کے بعداس ہاتھی کی تکلیف کو ختم کرنے کیلئے اس کی آنکھ میں لینس لگا دیا ہے جسے چند ماہ میں زخم بھر جا نے کے بعد آنکھ سے نکال لیا جائے گا۔

مزید خبریں :