09 اگست ، 2015
بلغراد........سربیا کا مقبول لاٹری اس وقت متنازع ہوگئی جب جیتنے والے کا نمبر لائیو شو کے دوران اسکرین پر دکھا دیا گیا۔ کمپنی کہتی ہے ٹیکنیکل غلطی ہے، کرپشن نہیں تاہم حکومت نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سربیا میں ہونے والا لاٹری شو، اس وقت متنازع ہوگیا جب قرعہ اندازی کے لائیو پروگرام میں وننگ نمبر ، اصل لاٹری ڈرا سے پہلے ہی براہ راست اناؤنس ہوگئے۔ اس سنگین غلطی پر سربیا کی اسٹیٹ لاٹری کے سربراہ الیکزینڈر وولووک نے استعفیٰ دے دیا ، جب کہ کمپنی نے لاٹری فراڈ کے الزام سے صاف انکار کرتے ہوئے اسے خالصتاً ٹیکنیکل غلطی قرار دیا ہے۔ ٹی وی شو کے دوران آٹومیٹک لاٹری مشین میں سے نکالی جانے والی پانچ گیندوں میں سے چوتھی بال تھی۔ نمبر ستائیس ، لیکن اسکرین پرنظر آیا ، نمبر اکیس جو کہ وننگ نمبر تھا۔ پولیس نے lottery equipment کو قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔یہ لاٹری سربیا میں بہت مقبول ہے ، جو ایک عام آدمی کو خوشحال ہونے کا موقع دیتی ہے۔