دلچسپ و عجیب
14 اگست ، 2015

ساکرامنٹو: 66افراد نے 1بورڈ پر سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ساکرامنٹو: 66افراد نے 1بورڈ پر سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ساکرامنٹو........امریکا میں ایک بورڈ پر 66افراد نے سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یوں تو سمندر کی تیز لہروں پر سرفنگ کرنا آسان کام نہیں ہے، لیکن کچھ منچلے تو عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اس سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ان افراد نے بھی ایسا ہی کارنامہ سرانجام دے کر اپنے نام عالمی ریکارڈ بْک میں درج کروالیے ہیں۔ 66منچلوں نے ایک بڑی بورڈ پر سوار ہو کر سمندر کی موجوں پر سرفنگ کی اور سب سے زیادہ افراد کی ایک ہی بورڈ پر سواری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ منچلوں کا یہ مظاہرہ دیکھنے کے لیے دریا کے کنارے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے، جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر انہیں بھرپور داد سے بھی نوازا۔

مزید خبریں :