24 اگست ، 2015
کراچی .....کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی ایشائی منڈیوں میں جاری گراوٹ کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای ہنڈریڈانڈیکس 1400سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 33ہزار 100پر بند ہوئی ۔اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کا 3سو ارب روپے کا نقصان ہوگیا ،ایک وقت پر مارکیٹ میں 15سو پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ،لیکن ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 1419پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33ہزار 100 پر بندہوا۔ بیشتر شئیرز اپنے لوور لوک پر بند ہوئے۔بروکرز کے مطابق چین کی معیشت کے بارَ میں خدشات ، چینی یوان سستا کیے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغاز ، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ اور بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے رقم نکالے جانے کے باعث شئیر بازار کریش کرگیا۔ گزشتہ ہفتے سے اب تک ایکس چینج میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد نکالے جاچکے ہیں۔