25 اگست ، 2015
کراچی .....کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز چین سمیت ایشیاء کی بڑی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث کے ایس ای 1419پوائنٹس گر گیا تھا۔آج دوسرے روز کے ابتداءمیں کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 3سو پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔گزشتہ روز کی طرح آج بھی چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ 4اعشاریہ33فیصد گرگئی ہے ۔ہانگ کانگ ، آسٹریلیا اورجاپان کی مارکیٹیں ابتدائی خسارے کے بعد سنبھلنے میں کامیاب رہی ہیں۔گزشتہ روز دنیا کے 4 سو بڑے سرمایہ کاروں کے 182 کھرب روپے ڈوبے گئے تھے۔