25 اگست ، 2015
پشاور......سات سالہ بچے کے اغواء میں ملوث ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔ملزم کی نشاندہی پر مزید دو اغواکاروں کو حراست میں لیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے چند روز قبل ملزم نواز عرف نوازے کو وزیرباغ کے علاقہ سے گرفتارکیا تھا۔ملزم کوانسداد دھشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزم نواز نے عدالت میں اپنے جرم کا اقرار کیا۔عدالت نے ملزم کو سنٹرل جیل پشاورمنتقل کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھی اغواکاروں حمزہ عرف مرچکئی اور کامران کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔