25 اگست ، 2015
کراچی........وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکریٹری داخلہ سندھ نےکی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی سندھ، پروسیکیوٹر جنرل سندھ اور اے ٹی سی کے پروسیکیوٹر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تفتیشی افسران سے مقدمات کا نامکمل چالان وصول نہ کیا جائے۔جس عدالت سے 10 مقدمات میں ملزمان بری ہوئے اس کے پروسیکیوٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے۔ناقص تفتیش کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔