پاکستان
25 اگست ، 2015

سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں،الیکشن کمیشن کاعمران کوجواب

 سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں،الیکشن کمیشن کاعمران کوجواب

اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کاجواب دیتےہوئےکہاہےکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔ کسی سیاسی جماعت کا جواب دہ نہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے دیے گئے جواب میں کہاہےکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ، کسی سیاسی جماعت کوجواب دہ نہیں ، عمران خان الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے ، الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کررہاہے ۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا جوابی خط موصول ہو گیا ہے جس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے ، تحریک انصاف آج شام تک اپناردعمل دے گی۔

مزید خبریں :